جعلی اکاؤنٹس کیس ،مناہل مجید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

June 27, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت نے جعلی بنک اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی سے متعلق نیب ریفرنس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم حاضری پر شریک ملزمہ مناہل مجید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جبکہ عبدالغنی مجید کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نےریفرنس کی سماعت کی تو نیب کے تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ مناہل مجید ملک سے باہر ہیں اس پر مناہل مجید کےوکیل نے کہا کہ میں کوشش کروں گا اگلی سماعت پر وہ عدالت پیش ہوں۔