سابق برازیلین صدر کی درخواست ضمانت مسترد، زیمبیا کے سابق وزیر کی الزامات کی تردید

June 27, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر لیولا کی رہائی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔لویئز اناشیو لیولا دا سلوا کی جانب سے ایک درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ انہیں رہا کردیا جائے کیونکہ جس جج نے انہیں سزا سنائی ہے ان کے لیک ہونے والے پیغامات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ غیر جانبدار نہیں تھے،لیولا 2003 سے 2010 کے درمیان برازیل کے صدر رہے،ان کیخلاف 2014 میں کار واش کرپشن تحقیقات شروع ہوئیں۔