ٓاثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع

June 30, 2019

حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں تین جولائی تک توسیع کردی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہےکہ جن لوگوں کی کارروائی پراسس میں ہے وہ اس دوران مکمل کرسکیں گے۔

انہوںنے کہا کہ عوام اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے ضرور فائدہ اٹھائیں، بےنامی کے خلاف کارورائی کے لیے ایک کمیشن بھی بنایا گياہے، یہ کمیشن غیر ظاہر شدہ جائیدادوں کے پیچھے جاسکے گا۔