کراچی ،میٹرک جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج

July 01, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اتوار کو میٹرک (ایس ایس سی) پارٹ ٹو جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ان امتحانات میں20468 امیدواروں نے شرکت کی اور 13157 امیدوار پاس ہوئے نتائج کا تناسب 64.28 فیصد رہا۔ انہوں نے کہاکہ پیر یکم جولائی سے یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور ایس ایم ایس سروس 8583 پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔طلباء و طالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے آن لائن سروس بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے طلباء و طالبات اپنا مکمل رزلٹ جازکیش ایزی پیسہ دے کر دیکھ سکتے ہیں۔