صوفی ٹرنر اور جوئے جونس نے ایک بار پھر شادی کرلی

July 01, 2019

مشہور فینٹسی ڈرامہ ’گیمز آف تھرونز ‘سے شہرت پانے والی صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کی شادی کی رنگارنگ تقریب گزشتہ روز فرانس میں منعقد کی گئی جس میںاہل خانہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی تاریخی ایک عمارت میں صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کی شادی کی تقریب منعقدکی گئی جس میں شوبز اور میوزک انڈسٹری کے چند نامور اور جوڑے کے قریبی افراد نے شرکت کی اس کے علاوہ جوئے جونس کے بھائی اور امریکی گلوکارنک جونس بھی اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ تقریب میں شریک تھے۔


گیمز آف تھرونز کی اداکارہ صوفی ٹرنر نے اپنی شادی کی تقریب میں روایتی سفیدرنگ کا گائون جب کہ جوئے جونس نےکوٹ پینٹزیب تن کیا۔


واضحرہےکہ صوفی ٹرنر اور جوئے جونس نے کچھ مہینے قبل لاس ویگاس میں شادی کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد اچانک شادی کر لی تھی، یہ جوڑا دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھا ہے جبکہ اس بار ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے بھی شادی میں شرکت کی ہے۔


صوفی اور جوئے نے اکتوبر 2017 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ایک ساتھ ہیں۔ان کی عمر میں 6 سال کا فرق ہے، جوئے جونس کی عمر 29 جبکہ صوفی ٹرنر کی عمر 23 برس ہے۔

صوفی ٹرنر نے 18 برس کی عمر میں معروف امریکی ڈرامہ سیریز’گیم آف تھرونز‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ اس ڈرامےکے پہلے سیزن سے اس کا حصہ رہی ہیں جبکہ جوئے جونسJoe Jonas نے متعدد میوزیکل ایوارڈ حاصل کر رکھے ہیں اور وہ گلوکاری سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جوئے جونس ، نک جونس کے بڑے بھائی اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے جیٹھ ہیں۔ پریانکا اور نک کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔