دھول مٹی سے گاڑیوں پر شاندار تصاویر بنانے کا مظاہرہ

July 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں گاڑیوں پر موجود دھول مٹی سے خوب صورت تصاویر بناکر مصور نے سب کو حیران کردیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والاArnulfo Gonzalez نامی یہ مصورجو ٹرک ڈرائیور بھی ہے، گاڑیوں پر جمی دھو ل مٹّی سے خو بصو رت تصا ویر اور مناظر تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔

یہ فنکار ایک برش اور انگلیوں کو استعمال کرتے ہوئے جب اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کرتا ہے تو گاڑیوں اور دیوہیکل ٹرکوں کو کینوس میں بدل ڈالتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے حیرت انگیز طور پر خوبصورت تصاویر کا روپ دھار لیتی ہیں۔

امریکی آرٹسٹ کے فن کو دیکھ کر اگر یہ کہا جائے توکچھ غلط نہ ہوگا "خوبصورتی انسان کی آنکھ میں ہوتی ہے جسے وہ کہیں بھی تلاش کر لیتا ہے "۔