خواتین ورلڈ کپ فٹ بال : تیسری پوزیشن کا میچ کل کھیلا جائیگا

July 05, 2019

فیفا وومنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ ہفتے کو انگلینڈ اور سوئیڈن کے درمیان فرانس کے اسٹیڈے ڈی نیس میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ کیلئے انگلینڈ کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے، تین بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی سوئیڈن کو ہالینڈ نے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا جبکہ انگلینڈ کو دفاعی چیمپئن امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 7 جولائی کو دفاعی چیمپئن امریکا اور ہالینڈ کے درمیان ہوگا، یہ مقابلہ فرانس کے شہر لیون کے اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔