پنجاب حکومت نے ہیرڈریسرزاوربیوٹی پارلرزکی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

July 06, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ 2018 کے تحت ہیر ڈریسر ز اور بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن اور لائسنس لازمی قرار دے دیا ہےجس کو تحت رجسٹریشن کے حصول کے لیے حجام اور بیوٹیشنز فوری طور پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے کروائیں یہ بات سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب الرحمٰن گورمانی نے گفتگور کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب رجسٹریشن اور لائسنس کی سہولت مفت فراہم کر رہی ہےرجسٹریشن کی آ خری تاریخ 31 جولائی 2019 ہےانہوں نے کہا کہ ہیپاٹائیٹس اور ایڈز سے محفوظ پنجاب بنانے کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائیں تاکہ معاشرے میں پھیلتے امراض کور وکا جا سکے۔