چین میں موٹر بوٹ کے دلچسپ مقابلے

July 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین میں فلائی بورڈنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے فلائی بورڈنگ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

چین کے صوبے Sichuanکے شہر Panzhihuaکے دریا پر منعقد کئے جانے والے اس دلچسپ ایونٹ میں چین، روس، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا سمیت سولہ مختلف ممالک کے 150کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔

ان ماہر کھلاڑیوں نے فلائی بورڈنگ،واٹر اسکینگ، ایکروبیٹک جمپ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ اس دوران قلابازیاں کھانے سمیت ایسے شاندار کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔