خیرپور: مغوی نوجوان کی ر ہائی کیلئے 50لاکھ روپے تاوان طلب

July 07, 2019

خیرپور(بیورورپورٹ) فیض گنج کے نوجوان ماجد راجپر کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔ جس کی رہائی کے لیئےڈاکوؤں نے 50لاکھ روپے روپے تاوان طلب کیاہے ۔نوجوان ماجد راجپر گوٹھ حامد راجپر سے سکھر جانے کے لیے گھر سے نکلا ، اور راستے سے لاپتہ ہو گیا بعد ازاں ڈاکوؤں نے ا س کےوالد عبدالحفیظ کو فون کیا کہ ان کا بیٹا ان کے پاس یر غمال ہے۔ 50لاکھ روپے تاوان دیکر اس کا لے جاؤ ، ڈاکوؤں کے فون کے بعد عبدالحفیظ نے پولیس کو اغوا کی اطلاع دی جس پر پولیس نے فون ٹریس کیا جس کی لوکیشن شکار پور کے علاقے سے ملی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوجوان ماجد علی راجپر کو خاتون کی آواز میں فون آ یا جس پر وہ گھر سے نکل گیا ۔