سفر سے تھک گئے ہیں تو سلائیڈ سے تھوڑا دل بہلا لیں

July 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سنگاپور کے ایئرپورٹ میں 5 منزلہ سلائیڈ نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے مسافر صرف چند سیکنڈز میں ٹرمینل سے بورڈنگ گیٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔

سنگاپور کے چنگی ایئرپورٹ پر نصب اس سلائیڈ کے ساتھ پلے گراؤنڈ بھی بنایا گیا ہے جس میں کلائمپنگ نیٹس اور سلائیڈنگ پولز شامل ہیں۔ مسافر اس سلائیڈ سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی اس ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری پر12 فٹ لمبی سلائیڈ نصب کی گئی تھی۔