کنگنا صحافی سے اُلجھ پڑیں ، الزامات کی بوچھاڑ کر دی

July 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت انٹرویو کے دوران صحافی سے اُلجھ پڑیں اوراُن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کے خلاف تعصبانہ مہم چلا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت اپنی اگلی فلم ’ججمینٹل ہے کیا ‘ کے سانگ لانچنگ کی تقریب میں صحافی سے اُلجھ پڑیں اور اُن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کے خلاف تعصبانہ مہم چلا کر اُ ن کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہےہیں اور میڈیا انڈسٹری کو اُن کے خلاف کررہے ہیں۔


کنگنا نے تقریب کے دوران صحافی کوسوال کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ تم میرے بارے میں کتنی گندی زبان استعمال کرتے ہو، مجھ پر نفرت انگیز فلم بنانے کا الزم لگاتے ہو،تم اتنی گندی سوچ لاتے کہاں سے ہو؟ کنگنا نے مزید کہا کہ تم نے میری پچھلی فلم ’منی کارنیکا‘ کے خلاف بھی پروپیگینڈہ کیا تھا ، میں نےکیا برا کیا ہے قوم پرستی پر فلم بنا کر۔

فلم ’کوئین ‘کی اداکارہ کے اس رویے پر صحافی نے کہا کہ آپ اسٹار ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مجھے دھمکا رہی ہیں ،جس کے جواب میں کنگنا نے کہا کہ میں آپ سے بالکل دوست کی طرح بات کر رہی ہوں ، میں آپکو بہت پہلے سے جانتی ہوں، آپ نے میری وین میں بیٹھ کر مسلسل 3 گھنٹے میرا انٹرویو لیا تھا اور میرے ساتھ کھانا بھی کھایا تھا ، بعد میں مجھے میسجز بھی کئے تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جس پر صحافی نے کنگنا کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ آپ یہ سب جھوٹ بول رہی ہیں میں نے آج تک آپ کےساتھ کھانا نہیں کھایا ہے اور نہ ہی آپ کو کبھی میسجز کئے ہیں اگر آپ سچ بول رہی ہیں تو مجھے اسکرین شاٹس دکھا دیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کو اُڑی حملے کے بعد پاکستان میں ایک تقریب میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

جس کے بعد مزکورہ صحافی نے کنگنا پر اُن کی فلم ’منی کارنیکا‘ کی پاکستان میں ریلیز ہونے پر سوال ا ُٹھایا تھا کہ آپ اپنی فلم پاکستان میں کیوں ریلیز کر رہی ہیں جس پر کنگنا کی اس صحافی کے ساتھ لڑائی بھی ہو گئی تھی۔