77 سالہ شخص ’ اینا بیل کمز ہوم‘ دیکھتے ہوئے چل بسا

July 09, 2019

تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے والا 77 سالہ بر طانوی شخص سینما میں ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے چل بسا۔

77 سالہ برطانوی شخص برنارڈ چیننگ، ایک سینما میں نئی ریلیز ہونے والی مشہور ہارر فلم ’ اینا بیل کمز ہوم‘ دیکھ رہے تھے کہ بیٹھے بیٹھے وہ جان کی بازی ہار گئے تاہم لوگوں کو فلم ختم ہونے کے بعد ہی اس کا پتا چلا۔

ایمبولینس کے عملے نے انہیں مردہ قرار دیدیا اور ان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے برنارڈ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کی لاش برطانیہ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔

دوسری جانب برطانیہ کا سفارتی عملہ مسلسل اس معاملے پر تھائی لینڈ سے رابطے میں ہے۔