امریکا تائیوان کو اسلحہ کی فروخت فوری منسوخ کرے، چین

July 09, 2019

چین نے امریکا سے تائیوان کو اسلحہ کی فروخت فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکا کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ فروخت کی منظوری پر ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا تائیوان کو جنگی ٹینکوں اور اینٹی ایئرکرافٹ میزائلوں سمیت 2.2 ارب ڈالر مالیت کےاسلحہ کی فروخت فوری طور پر منسوخ کرے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تائیوان کواسلحہ کی فروخت ون چائنا اصول کی سنگین خلاف ورزی اور مکمل طور پر داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسلحہ کی فروخت چین کی سلامتی کے مفادات اور خودمختاری کیخلاف ہے، امریکا چین کیساتھ تعلقات کو نقصان سے بچانے اور خلیج تائیوان میں امن و استحکام کیلئے فوری طور پر تائیوان کو اسلحہ کی فروخت منسوخ اور عسکری تعلقات ختم کرے۔