امریکا: حزب اللہ کے 3 رہنما بلیک لسٹ میں شامل

July 10, 2019

امریکا نے حزب اللہ کے3رہنماؤں کو دہشتگردی سے متعلق اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔ فہرست میں شامل کئے گئے دو رہنما لبنان پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

امریکی سیکریٹری خزانہ برائے دہشتگردی اور فنانشل انٹیلی جنس نے لبنان پارلیمنٹ رکن اور حزب اللہ رہنما امین شیری اور محمد حسن راعد کے نام اپنی فہرست میں شامل کئے ہیں، جن پر امریکا نے پرتشدد سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اپنی سیاسی طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

ایسا پہلی دفعہ ہے کہ امریکا نے کسی پارلیمنٹ کے اراکین کودہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

فہرست میں شامل تیسرا نام حزب اللہ کے ایک اعلیٰ سیکورٹی اہلکار کا ہے۔