آج ہمارا دن نہیں تھا، عامر خان

July 10, 2019

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس آج ہمارا دن نہیں تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں عامر خان کا کہنا ہے کہ میرے لئے بھارت پہلے ہی ورلڈکپ جیت گیا تھا جب اُس نے ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ پلیئرز نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا، کاش کل بارش نہ ہوتی تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔