پی سی بی کوچزاسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار دیگا

July 11, 2019

لاہور( جنگ نیوز) قومی کر کٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور دیگر کوچز کی تقرری کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ ٹیم انتظامیہ کے معاہدے ختم ہوچکے ہیں ، جس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی شامل ہیں، تاہم وہ ٹیم کی دوبارہ کوچنگ میں دل چسپی کا اظہار کررہے ہیں۔