Advertisement

کراچی: سرکاری گاڑیاں چھیننے والا گینگ گرفتار

July 11, 2019
 

کراچی میں سرکاری گاڑیاں چوری کرنے اور چھیننے میں ملوث 6 رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق گرفتار کیے گئے بدنامِ زمانہ میرانی گروپ کے یہ 6 ملزمان پہلے بھی 27 مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان گاڑیاں چھیننے کے علاوہ کراچی کے علاقوں ڈیفنس، کلفٹن اور بہادر آباد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس 6 رکنی گروہ کی گرفتاری پولیس مقابلے کے بعد ممکن ہوئی ہے، جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ایک چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں