جامع نصیحت: سب سے افضل مسلمان …!

July 12, 2019

حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص ؓفرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ (تمام) مسلمانوں میں (سب سے) اچھا مسلمان کون ہے؟ تو آپ ﷺنے ارشاد فرمایا کہ جس کے ہاتھ اور زبان (کی ایذا رسانی )سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔(صحیح بخاری) ایک حدیث میں ہے حضوراکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔ (بخاری ومسلم)