تماشائیوں نے اسٹیو اسمتھ کو نہ بخشا

July 12, 2019

برمنگھم (نمائندہ خصوصی) برمنگھم میں انگلش تماشائیوں نے اسٹیو اسمتھ کا استقبال خوشگوار انداز میں نہیں کیا۔ جمعرات کو جیسے ہی اسکرین پر اسٹیو اسمتھ اور وارنر کے نام آئے تماشائیوں نے ان پر ہوٹنگ کی۔ اسٹیو اسمتھ چوں کہ زیادہ دیر کریز پر رہے اس لئے تماشائی مسلسل نعرے لگاتے رہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


تاہم اسٹیو اسمتھ سر جھکائے بیٹنگ کرتے رہے ۔ انگلینڈ کے کیپر جوز بٹلر نے 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر انہیں85 رنز پر براہ راست تھرو کر کے رن آؤٹ کر دیا ۔ انہیں ڈریسنگ روم لوٹتے وقت بھی نہیں بخشا گیا۔