وزیراعلیٰ نے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ کر دی

July 12, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ کر دی اور جرنلسٹ کالونی کے مکینوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ واجبات کے تقریبا ًایک کروڑ 20 لاکھ روپے ختم کرنے اورلاہور پریس کلب کے ارکان کیلئے ہیلتھ کارڈبھی جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے- وزیر اعلیٰ سے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پریس کلب کے عہدیداروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئےان پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔