بھارت میں بندروں کا شہری پر حملہ

July 12, 2019

بھارتی ریاست اترپردیش میں شہری پر بندروں نے حملہ کردیا۔ واقعے کی وڈیو سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلی۔

نکنج گویل نامی شہری اپنی موٹرسائیکل پارک کر کے جیسے ہی گھر کی جانب بڑھا تو 4 سے 5 بندروں نے اس پرحملہ کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

خود کو بچاتے ہوئے شہری گرگیا تاہم بندروں نے پھر بھی اس کا پیچھا نہیںچھوڑا۔

واضح رہے بھارت کے کئی شہروں میں بندروں کی بڑی تعداد رہتی ہے، یہ بندر بعض اوقات شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بھی بنتے ہیں۔