’رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں، اپنی خوشی کا انتظار کریں ‘

July 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

حال ہی میں منگنی کرنے والی شوبز جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے منگنی کے حوالے سے تنقید پر سوشل میڈیا صارفین کو جواب دے دیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کوشادی کی پیشکش کی تھی، اداکارہ کے اقرار پر یاسر حسین نے انہیں بھری تقریب میں انگوٹھی پہنا دی اور بوسہ بھی دیا۔

دونوں کی اس طرح منگنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی،بعض شوبز فنکاروں نے بھی اُن پر تنقید کی اور ایک غیر مہذب حرکت قرار دیا۔

بعد ازاں اداکارہ اقراء عزیز نے اپنی منگنی کی انگوٹھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری منگنی کی خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیںسنائی دے رہی ہیں۔‘


انہوں نے اپنی منگنی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہئے ہوتی ہے۔

انہوں نے یاسر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ جذبات کے اظہار، خیال رکھنے، محبت، حقیقت پسندی اور اچھا ہونے پر تمہارا شکریہ، مجھے تم سے محبت ہے۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے لکھا کہ رنگ میںبھنگ نہ ڈالیںاور اپنی خوشی کا انتظار کریں۔

واضح رہے اداکارہ نے اپنی پوسٹ سے یہ الفاظ مٹا دئیے اور اس پوسٹ پر کسی کو کمنٹ کی بھی اجازت نہیں۔