اکبر ایکسپریس حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ آگئی

July 12, 2019

اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس کیلئے لائن نمبر3 کا روٹ بناتے وقت کانٹا پھنس گیا تھا، اکبر ایکسپریس کو روکنے کیلئے سگنل سرخ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اکبر ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے سرخ آؤٹر سگنل نظر انداز کیا۔

رپورٹ کے مطابق مال گاڑی کو صبح 4بج کر 15منٹ پر لوپ لائن نمبر4 پر کھڑا کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس کے لئے لائن نمبر3 کا روٹ بناتے وقت کانٹا پھنس گیا، جس کے باعث ٹرین کو روکنے کے لئے اسٹیشن سے 400میٹر دور آئوٹر سگنل سرخ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے سرخ آؤٹر سگنل نظرانداز کیا،ٹرین 4بج کر 32منٹ پر مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔