کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

July 13, 2019

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

قبل ازیںکراچی میں فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ پنڈی اسلام آباد میں تیز بارش، صوابی، باجوڑ، مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی بونداباندی ہوئی جس سے گرمی کازورٹوٹ گیا۔