عمران عباس کی شیر کے ساتھ تصویریں وائرل

July 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی ٹی وی اداکار عمران عباس نے شیر سمبا کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں جو وائرل ہو گئیں۔

اداکار نے شیر سمبا کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ’سمبا کو اُس وقت بچایا گیا جب وہ محض 3ماہ کا تھا ۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ سمبا کو نہ ہی قید کیا گیا ہے نہ ہی وہ غذا کی کمی کا شکار ہے ۔سمبا کو اس کا قدرتی ماحول فراہم کر کے ایک فارم ہاؤس میںرکھا گیا ہے ۔سمبا کو صرف ایک دن کے لئے اُس کے مالک کے گھر لایا گیا۔


انہوں نے مزید لکھا کہ سمبا کو انسانوں سے بہت محبت ہے اور اسے جنگل اسی وجہ سے واپس نہیں بھیجا گیا کہ وہ اپنے مالک کے ساتھ زیادہ سکون محسوس کرتا ہے اور اُن کے بغیر نہیںرہ سکتا۔


تصویر کے اپلوڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شیر کو گھر میںرہنے کے خدشات بتانے لگے ۔

ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے اداکار نے اس کیپشن میںاضافہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کے لئے لکھا کہ سمبا کو بھرپور اپنائیت اور دیکھ بھال میںرکھا جاتاہے ۔