سعودی خواتین مردوں کے بغیر بیرون ملک سفر کرسکیں گی

July 13, 2019

سعودی حکومت نے خواتین کو ان کے خاندانی مردوں کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اپنی گارجین شپ قانون میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت 18سال سے زائد عمر کی خواتین اپنے والد، بھائی، شوہر و دیگر مرد رشتہ دار کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک جا سکیں گی جبکہ اس تبدیلی پر عمل رواں سال سے شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمام عمر کی خواتین پر لازم ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول یا بیرون ملک سفر سے قبل اپنے خاندان کے مرد سے اجازت حاصل کریں۔