ہیما مالنی کی پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگانے کی ویڈیو وائرل

July 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے جھاڑو لگا کر صفائی کی اہمیت اجاگر کی۔

ہیما مالنی نے حکمران جماعت کی صفائی مہم کے دوران بھارتی پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگا کر ملک بھر کو صفائی کی تعلیم دی۔

مودی سرکار آئے دن بھارتیوں کو صفائی کی اہمیت سے متعلق تعلیم دینے میں لگی رہتی ہے،کبھی ٹوائلٹ کی اہمیت کی مہم چلاتی ہے تو کبھی کچھ اور۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسی تناظر میں ہیمامالنی ساتھی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ’لوک سبھا‘ کے باہر جھاڑو لگانے پہنچیں۔

بھارت کی آبادی 130 کروڑ سے زائد ہے،وہاں صحت اور صفائی انتہائی اہم مسائل ہیں۔