مقتولہ کا تین روز بعد پوسٹ مارٹم

July 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں تین روز قبل قتل ہونے والی اٹھارہ سالہ اقراء کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر اہلخانہ نے ہفتے کو جناح اسپتال کے مردہ خانے کے باہر احتجاج کیا، اقراء کی والدہ کا کہنا تھا کہ بے حسی کی انتہا ہو گئی ہے ہم تین دن سے انتظار میں ہیں لیکن ہماری بیٹی کا پوسٹ مارٹم نہیں ہورہا، ان کا کہنا تھا کہ ہم فریاد لے کر کہاں جائیں، اس سلسلے میں پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی کاکہنا تھا کہ آج صبح پوسٹ مارٹم ہوگیا ہے جس کی ابتدائی رپورٹ آئی او کے حوالے کر دی ہے ۔