بنوں ہوٹلز اینڈ نانبائی ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

July 15, 2019

بنوں( نما ئندہ جنگ ) بنوں ہوٹلز اینڈ نانبائی ایسوسی ایشن نے گزشتہ روزصدر شفقت اللہ خان کی قیادت میں چائے بازار میں مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے شفقت اللہ خان ،شیردراز خان ،ظفر علی خان ، صنوبار خان ، ذبیح اللہ خان ، عمر گل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے 150 گرام فی روٹی کی قیمت دس روپے مقرر کی گئی ہے جو ہمارے لئے نقصان کا سبب بن رہا ہے ۔ پشاور میں ضلعی انتطامیہ نے مذاکرات کے بعد کی 190گرام کی فی روٹی قیمت پندرہ روپے مقرر کی ہے چونکہ ہم بھی صوبے کا حصہ ہیں لہٰذا ہمارے لئے 180گرام فی روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کی جائے تاکہ ہمیں اپنا کاروبار بند نہ کرنا پڑے۔