بین اسٹوکس کے والد نیوزی لینڈ کے شہری،ملک میں نفرت کا نشانہ

July 16, 2019

لندن (نیوز ایجنسیز) انگلینڈ کو کرکٹ تاریخ میں پہلی بار عالمی فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بین اسٹوکس نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد جیرارڈ اسٹوکس اب بھی نیوزی لینڈ کے شہری ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں اپنے بیٹے کی کارکردگی پر خوشی سے نہال تو ہیں لیکن کہتے ہیں فی الحال میں اپنے وطن میں سب سے زیادہ نفرت کا شکار باپ ہوں۔ فائنل کے بعد انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ ٹرافی دونوں ٹیموں میں شیئر کی جانی چاہیے تھی۔