دہشت نگری میں مسلح شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،بیٹا زخمی

July 16, 2019

پشاور(کرائم رپورٹر) ہشت نگری محلہ عطائی میں مسلح شخص نے ماں بیٹے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بیٹا زخمی جبکہ والدہ بال بال بچ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مسماۃ طاہرہ زوجہ عابد حسین ساکن محلہ عطائی خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے ہشت نگری پولیس کو بتایا کہ میرے شوہر عابد حسین ولد حضرت شاہ کے کریم پورہ کے رہائشی خالد نامی شخص کی اہلیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کی بناء پر خالد ہمیں قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتاہے ، گزشتہ روز میں اپنے بیٹے شاہ حسین کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران خالد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شاہ حسین لگ کر زخمی ہوگیا جبکہ میں بال بال بچ گئی جس کے بعد ملزم فرارہوگیا۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اُس کے شوہر عابد حسین اور ملزم خالد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔