ویسٹ ایشیابیس بال، پاکستان سیمی فائنل میں

July 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کولمبو میں کھیلے جانے والے14ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان اور سری لنکا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، منگل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو17-0رنز سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے عبیداللہ، محمد عبداللہ، محمد امین، ارسلان، اسد، صادق آفریدی،فضل نے 2- 2 جبکہ محمد رفیع، سمیر زوار اور عمیر نے1-1 رن بنایا، دوسرے میچز میں سری لنکانے نیپال کو 18-0 سے ہرایا، سیمی فائنل میں امکان ہے کہ پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔