پنٹا گون کے نئے قائمقام وزیر دفاع کا اعلان کردیا گیا

July 17, 2019

واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں ایک نئے قائم مقام وزیر دفاع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے وزیر رچرڈ اسپنسر مقرر کیے گئے ہیں۔ ان سے قبل قائم مقام وزیر دفاع مارک ایسپر کو فارغ کر کے واپس فوج کے شعبے کی نگرانی سونپ دی گئی ہے۔ نئے نگران وزیر پنٹاگون میں بحریہ کے شعبے کے سربراہ ہیں۔ سات ماہ قبل جیمز میٹس نے وزیر دفاع کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اُن کے بعد ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ دفاع کے لیے کوئی مستقل وزیر تعینات نہیں کر سکے ہیں۔ ٹرمپ نے اس منصب کے لیے مارک اسپنسر کا نام تجویز کر رکھا ہے لیکن ان کی توثیق سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے ابھی تک نہیں کی ہے۔