پاکستا ن کا نظر یہ اسلام سلیکٹیڈ حکومت کے ہاتھوں غیرمحفوظ ہوچکا،فضل الرحمٰن

July 17, 2019

اسلام آباد،ڈیر ہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ، این این آئی ) جمعیت علما ء اسلام کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستا ن کٹھن حا لا ت سے گزر رہا ہے،پاکستا ن کا نظریہ اسلام سلیکٹیڈ حکومت کے ہاتھوں غیرمحفوظ ہوچکا ہے،جمعیت علمائے اسلام نظریئے کی حفاظت کیلئے ہر ممکن قربانی دیگی،محرم کے بعد اسلام آباد میں دھر نا دینگے اور موجودہ ناہل حکومت سے قوم کو چھٹکارا دلوائینگے، جامعۃ المعارف الشرعیہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کی ضلعی مجلس عاملہ اور تحصیلو ں کے علماء نظماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پشاور میں پچیس جو لا ئی کو تاریخی نا مو س رسالت ملین مارچ ہو گا ۔