’ شہناز شیخ اور مرینہ خان کا فین ہوں‘

July 17, 2019

معروف گلوکار علی ظفر ماضی کی مشہور اداکاروںمرینہ خان اور شہناز شیخ کے مداح نکلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر گلوکار سے اُن کے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کا موجودہ فلم انڈسٹری کے بارے میںکیا خیال ہے اور یہ بھی پوچھا کہ اُن کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟

پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کی موجودہ پسندیدہ اداکارہ کوئی نہیںلیکن ماضی کی فنکار ائیں پسند ہیں۔ شہناز شیخ اور مرینہ خان کی سادگی اور ٹیلنٹتعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دونوں کے بہت بڑے مداح ہیں۔

علی ظفر نے یہ بھی کہاکہ فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ کام اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شہناز شیخ اور مرینہ خان ماضی کے سدا بہار ڈرامے ’تنہائیاں‘ میں اپنی اداکارہ کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ماضی میں شہناز شیخ کا ڈرامہ ’ان کہی‘ بھی بے حد مقبول رہا۔

مرینہ خان کے دیگر ہِٹڈراموں میںدھوپ کنارے ،تم سے کہنا ہے، پڑوسی، نجات اور دیگر شامل ہیں۔