مرید عباس قتل کے ملزم عاطف زمان کی طبیعت بہتر

July 18, 2019

کراچی ڈیفنس میں اینکر پرسن مرید عباس سمیت دہرے قتل کے ملزم عاطف زمان کی طبیعت بہتر ہوگئی ہے، اس سے متعلق انوسٹی گیشن ٹیم کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق کیس کی تفتیش کرنےوالی ٹیم کوبھی ملزم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کردیاگیاہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ملزم جن ادویات پر ہے اس پر ریمانڈ اور جیل بھیجا جاسکتا ہے جس پر شعبہ تفتیش ساؤتھ کے دو ارکان اسپتال پہنچے اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کو اسپتال سے نہیں لے جایا جارہا، ملزم سے تمام تر تفتیش اسپتال میں ہی کی جارہی ہے۔