عوام تمہاری رعایا ہیں یا غلام، جسے چاہو اٹھا لیتے ہو، پولیس اہلکاروں پر سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

July 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے کےخلاف محکمہ سندھ پولیس کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے بندے اٹھا کر سمجھتے ہو تمہاری رعایا ہے؟ جس کو چاہو اٹھا لیتے ہو،نوکر سمجھتے ہو شہریوں کو ؟؟ تمہارے غلام ہیں یہ لوگ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو 2 پولیس افسران کی ٹریبونل سے بحالی کےخلاف محکمہ پولیس کی اپیل کی سماعت ہوئی،شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر عدالت پولیس افسران پر برہم ہوگئی،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے بندے اٹھا کر سمجھتے ہو تمہاری رعایا ہے؟ جس کو چاہو اٹھا لیتے ہو،سب انسپکٹر ارشاد جٹ نے جواب دیا کہ مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے لائےتھے،عدالت نے ریمارکس دیئے یہ تمہارے نوکر ہیں جو تھانے آئیں گے ؟؟ جس سے تفتیش کرنی ہو خود جایا کرو،جسٹس گلزار احمد نے پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ نوکر سمجھتے ہو شہریوں کو ؟ تمہارے غلام ہیں یہ لوگ؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ اے وی سی سی کے سب انسپکٹرز محمد یونس اور ارشاد جٹ نے 3شہریوں کو غیرقانونی طور پر لاک اپ کیا جس پر محکمہ نے دونوں افسران کو برطرف کیالیکن سروس ٹریبونل نے ملزمان کو بحال کرنے کا حکم دے دیا،لہٰذا دونوں افسران کی برطرفی کا حکم بحال کیا جائے،عدالت نے محکمہ پولیس کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔