منشیات کی دنیا کے ’گاڈ فادر‘ کو امریکی عدالت سے سزا

July 18, 2019

منشیات کی دنیا کے گاڈ فادر اور میکسیکو کے اسمگلر ایل چاپو کو امریکی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بروکلین کی فیڈرل عدالت نے ایل چاپو گزمین کو عمر قید کے ساتھ مزید تیس سال قید اور 12 ارب 60 کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ۔

ایل چاپو کو فروری میں منشیات اسمگلنگ کیس میں امریکی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا ۔ 62 سالہ منشیات اسمگلر کو ٹرائل کے لئے خصوصی طور پر امریکا لایا گیا تھا ۔ ایل چاپو گزمین دو دفعہ میکسیکو کی جیل سے فرار بھی ہو چکا ہے۔