بلاول نے سینیٹرز کے باہر جانے پر پابندی لگا دی

July 18, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے باعث اپنے سینیٹرز کے بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریکِ اعتماد کا فیصلہ ہونے تک پاکستان سے باہر نہ جائیں۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ سینیٹرز اسلام آباد سے باہر بھی قیادت اور رہنماؤں کو آگاہ کر کے جائیں۔

ذرائع کے مطابق اس سفری پابندی کا مقصد اپنے نمبرز پورے رکھنا اور کسی بھی صورتِ حال کے لیے تیار رہنا ہے۔