ٹریور بیلس کا سن رائزرز سے معاہدہ

July 19, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والی انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس کو آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے بھاری معاوضے پر ٹام موڈی کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ ایشز سیریز کے بعد انگلش ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں ٹام موڈی2013سے ٹیم کے ساتھ منسلک چلے تھے،ان کے دور میں ٹیم 2016 کا ایونٹ جیتی تھی جبکہ ٹریور بیلس اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔