اینکر قتل کیس میں گرفتار ملزم کو عدالت نے نجی اسپتال سے منتقل کر نے سے رو کدیا

July 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والا ،اینکر مرید عباس قتل کیس میں گرفتار ملزم عاطف نجی اسپتال کا بل دینے سے قاصر ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزم عاطف زمان کو نجی اسپتال سے سرکاری اسپتال منتقل کرنے سے روک دیا۔اسپتال انتظامیہ نے بل کی عدم ادائیگی پر مبینہ قاتل عاطف کو اسپتال سے منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔تفتیشی افسر عاطف کو نجی اسپتال سے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کرنے پہنچا جہاں عدالت نے ملزم عاطف زمان کو نجی اسپتال سے سرکاری اسپتال منتقل کرنے سے روک دیا،عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف زمان کو نجی اسپتال سے کہیں اور منتقل کیا گیا تو اسپتال انتظامیہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کریں گے، عدالت نے کیس کے اہم گواہوں کو بھی بیان ریکارڈ کرنے کے لیے جمعہ کو طلب کرلیا،عدالت نے ہدایت کی کہ عینی شاہدوں کا کل زیر دفعہ 164 کابیان قلمبند کیا جائے گا۔