ملکی مفاد میں فضائی خدمات کے معاہدوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا،غلام سرور

July 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں مختلف ممالک کے ساتھ کئے گئے فضائی خدمات کے معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ۔ بہت سی غیرملکی ایئرلائنز بھی اپنے آپریشن یہاں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ،بھارتی جارحیت کے باعث اس سال فروری سے فضائی حدود پر لگائی گئی بندش کی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ساڑھے آٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے البتہ بھارت کا خسارہ اس سے دگنا ہے تاہم اس اہم موڑ پر دونوں طرف سے کشیدگی میں کمی کرنے والے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ سی اے اے کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی اے اے کی تنظیم نو کی تجویز کی وجہ تیکنیکی ہے جس سے ادارے میں نئی تیزی آئے گی ۔