مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں ہر روز ناظرین کیلئے نت نئی دلچسپیاں

July 19, 2019

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کا مارننگ شو ”جیو پاکستان“ ہر مرتبہ ناظرین کے لئے نت نئی دلچسپیاں لے کر آتا ہے اس بار فیس بک کی ایپس اولڈ فلٹر کے حوالے سے آگاہی کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا اور بتایا گیا کہ فیس بک کا اولڈ فلٹر سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ ‘اداکار ‘کھلاڑی ہر خاص و عام اولڈ فلٹر استعمال کررہے ہیں‘اولڈ فلٹر کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھاسکتا ہے ‘ اس موقع پر ناظرین کی دلچسپی کے لئے عبداللہ سلطان ‘ ہما امیر شاہ ‘ وسیم اکرم ‘ فواد خان ‘اقراء عزیز ‘مہوش حیات ‘صبا قمر ‘ مائرہ خان ‘سجل‘ ایشوریہ رائے ‘ کرینہ کپور ‘ سلمان خان ‘اکشے کمار ‘عالیہ بھٹ اور دیگر پاکستانی و انڈین اداکاروں ‘ کھلاڑیوں کی اولڈ فلٹر کی گئی تصاویر دکھائی گئیں جو یقیناً ناظرین کے لئے ایک دلچسپ تجربہ ہوگا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کا کہنا ہے کہ تین روز تک پنجاب ‘ کے پی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔جبکہ کراچی میں موسم ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ مہدی حسن ‘ پاکستانی میوزک کا سب سے بڑا نام ‘ جن کے بغیر پاکستانی میوزک نامکمل ہے ‘شہنشائے غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ پر جیو پاکستان کی جانب سے ان کو زبردست ٹریبیوٹ پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ مہدی حسن 18جولائی 1927ء کو راجستھان بھارت میں پیدا ہوئے، 9نگار ایوارڈ ‘ تمغہ امتیاز ‘ تمغہ برائے حسن کارکردگی ‘ ہلال امتیاز کے اعزازات حاصل کئے۔