پاکستان اور ایران کانئے سرحدی پوائنٹس کھولنے کے عزم کا اعادہ

July 19, 2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور ایران نے باہمی اتفاق ئے نئے سرحدی پوائنٹس کھولنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی نقشہ جات کو بہتر بنانے، اس سے متعلقہ معلومات کی تجدید اور مشترکہ سرحدی سروے کی ضرورت ہے ۔ جمعرات کو پاکستان اور ایران اعلیٰ سطحی سرحدی کمیشن‘ (ایچ بی سی) کا اسلام آباد میں دوسرا اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل (افغانستان، ایران و ترکی) زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی قانونی امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل عباس باغرپور اردیکانی نے کی،گزشتہ سال ایران کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور ایرانی قیادت کی ملاقات میں طے پانے والے فیصلوں کی روشنی میں یہ مذاکرات کا یہ دوسرا دور منعقد ہوا ۔