لوگو! آپکے ووٹوں سے منتخب ایک اور وزیراعظم گرفتار ہوگیا، مریم نواز

July 19, 2019

لاہور (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےپاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہےکہ لوگو! آپ کے ووٹوں سے منتخب ایک اور وزیراعظم گرفتار ہوگیا،آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام زمانہ ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے!۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کیا جبکہ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں خود کو منوانے کیلئے مجھے بہت سی قربانیاں دینی پڑیں، ʼانتقامی کارروائی سے بچنے کیلئے کسی کے جوتے صاف نہیں کروں گی۔