جیل میں نواز شریف سےمریم نواز، کیپٹن صفدر و دیگر کی ملاقات

July 19, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز، کیپٹن صفدر و دیگر نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال،مقدمات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیانواز شریف نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کا طبی معائنہ کیا، پارٹی کارکنا ن نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود رہے اور ان کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔