جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار ،منشیات،اسلحہ برآمد

July 19, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ مظفر آباد پولیس نے ملزم محمد حسین سے 7 لٹر شراب، تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزم جوہر سے 10 لٹر شراب، تھانہ نیو ملتان پولیس نے ملزم اسلم کو شراب کی حالت میں، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم طارق سے 315 لٹر شراب، ملزم سعید سے 400 گرام چرس ملزم امانت علی سے 125 گرام ہیروئن، ملزم صدیق سے 315 لٹر شراب، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم غلام عباس سے 50 لٹر شراب برآمد کر لی، پولیس نے سڑک کے درمیان ریڑھیاں لگا کر ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پر6ملزمان ساجد حسین ، ریاض علی، عرفان ، گل زمان، پرویز اور آصف کو گرفتارکر لیا، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر جمشید اور جاوید کے خلاف مقدمات درج کر لئے، تھانہ الپہ پولیس نے ایس ڈی او انہار کی رپورٹ پر موگے توڑ کر پانی چوری کر نے پر7 کاشتکاروں حسین اختر ،حق نواز وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے جوا کھیلتے ہوئے ملزمان اعجاز اور سہیل کو گرفتار کر لیا، دریں اثناء تھانہ گلگشت پولیس نے صغراں بی بی کو بھیک مانگنے پر حراست میں لے لیا، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم سجاد احمد سے بندوق،محمد اکرم سے رائفل، شاہ محمد سے بندوق، طارق سے پسٹل اور 4 گولیاں،تھانہ قادر پور راں پولیس نے آصف سے پسٹل ، 4 گولیاں، تھانہ بستی ملوک پولیس نے ملزم ساجد سے پسٹل ، 2 گولیاں برآمد کر لیں، بغیر اجازت گیس / پٹرول فروخت کرنے پر تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عاشق، تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے یوسف، تھانہ حرم گیٹ پولیس نے ملزم عبدالمجید کو گرفتا رکر لیا،پولیس نےمیپکو حکام کی درخواست پر بجلی چوری پر3افراد مرید عباس ، محمد رمضان اورشیر خان کے خلاف مقدمات درج کرلئے، چوری کی موٹرسائیکل تھا نہ سے ملنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ،تھا نہ بی زیڈ پولیس میں علی ناصر اپنے دوست کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں آیا جہاں اس نے دیکھا کہ اس کی موٹرسائیکل تھا نہ بی زیڈ میں کھڑی تھی جس کا مقدمہ درج ہے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ موٹرسائیکل پولیس نے مظہر عباس نامی ملزم سے نواب پور روڈ سے پکڑی تھی جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔حسن آباد کے رہا ئشی حسن رضا نے قادر پورراں پولیس کو درخواست دی گئی کہ عمران،جمیل اور ہارون وغیرہ نے جعلی دستاویزات تیار کر کے کپڑے کی کمپنی کو ایک کروڑ سے زائد نقصان پہنچایا ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے چوری کی موٹرسائیکل لے جا تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، مظفر گڑھ کا رہائشی ملزم گلفام گلگشت سے موٹرسائیکل چوری کر کےفرار ہو رہا تھا رحیم چوک پر پولیس کے ناکے پر پکڑا گیا۔