گیارہ کے وی پجگی 2فیڈر کا افتتاح کردیا گیا

July 19, 2019

پشاور(نیوزڈیسک)پجگی اورملحقہ علاقوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے گیارہ کے وی پجگی 2 فیڈر کا گزشتہ روز افتتاح کردیا گیا ہیـ،جس سے پجگی اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری ، لووولٹیج کی شکایات کاازالہ اورپاوربریک ڈاؤنز کاخاتمہ ہوگا،گیارہ کے وی پجگی 2 فیڈرکی تعمیر،ایس ای پسکو پشاورسرکل سمیع اللہ بنگش،ایکسین رورل کینٹ زمان آفریدی ، ایس ڈی او پسکو ورسک 2 سب ڈویژن خالد خان،ورسک 2 سب ڈویژن کے سٹاف کی مسلسل چار مہینوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں پجگی 1 فیڈرپرلوڈکم ہوجائے گا ۔