علامہ ساجد محمود فراشوی برطانیہ پہنچ گئے

July 20, 2019

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ) خطیب اعلیٰ جامع مسجد سیدہ آمنہ مسجد بریڈ فورڈ علامہ ساجد محمد فراشوی اپنے بھائی راجہ حامد محمود فراشوی جن کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا کی پاکستان میں تدفین کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کو فون کرکے اظہار تعزیت کیا۔